مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی نے امام صادق ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سائنسز کے تحقیقی آثار کی تقریب سے خطاب کے دوران خطے کی صورت حال پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے آپریشن وعدہ صادق 3 کے حوالے سے سوالات ہیں جن کے جواب میں یہ بتانا ضروری ہے کہ سپاہ نے ہمیشہ اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے۔
جنرل فدوی نے زور دے کر کہا کہ آج سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپریشن وعدہ صادق 3 اپنے خاص وقت اور مناسب مقام پر ضرور انجام پائے گا۔
آپ کا تبصرہ